Profile
Business Lines
Operations
Policies
Corporate Information
Performance
 
 

کمپنی کا پروفائل 

 
 
وژن :
پیپر ، بورڈ اور پیکیجنگ انڈسٹری میں مارکیٹ لیڈر اور پائیدار قوت بننا، ہمارے اسٹیک ہولڈرز، معاشرے اور ہماری قوم کو مثبت انداز میں متاثر کرنا اور قدر فراہم کرنا

مشن :
درجۂ کمال کے حصول اورایک ٹیم کے ماحول میں اور کسٹمر پر مبنی حکمت عملی کے ساتھ معیاری پیپر ، بورڈ اور پیکیجنگ مٹیریل کے قابل ترجیح سپلائیر کی حیثیت سے اپنامقام برقرار رکھنے کے لیے مسلسل کوشش کرنا 

کمپنی کی کیفیت :
1984ء میں قائم شدہ سینچری پیپر اینڈ بورڈ ملز لمیٹڈ (CPBM ) لیکسن گروپ آف کمپنیز پاکستان کی ایک فلیگ شپ کمپنی ہے۔کمپنی نے 1990ء میں تجارتی پیدا وار کا آغاز کیا اور ملک میں معیاری پیکیجنگ بورڈز کے بڑے تیار کنندہ کی حیثیت سے اپنا نام مستحکم کیا۔ اس نے خصوصاً پیکیجنگ بورڈز میں مارکیٹ لیڈر کا مقام حاصل کرلیا ہے اور پرنٹنگ اور پیکیجنگ انڈسٹری میں سب سے قابل ترجیح سپلائیر سمجھی جاتی ہے۔کمپنی بہت سے معتبر کلائنٹس کو خدمات فراہم کرتی ہے اور حتمی صارفین کے علاوہ ممتاز پیکیجنگ اور کنورٹنگ یونٹس کے ساتھ اہم کاروباری تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے، جن میں قومی اور بین الاقوامی کمپنیاں شامل ہیں۔کمپنی برآمدات کے کاروبار سے بھی منسلک ہے اور اس کے پیکیجنگ بورڈز بین الاقوامی مارکیٹ میں کامیابی سے مقابلہ کررہے ہیں۔ 

کمپنی 2003ء میں مارکیٹ کے معروف نام ’’Agnati ‘‘ اٹالین کوروگیٹر ز(Corrugators )کی تنصیب کے ساتھ کوروگیٹڈ کارٹنز کی تیاری کے کاروبار میں داخل ہوئی ۔ یہ پلانٹ مختلف اقسام کے کارٹنز کے لگاتار آرڈرز کی لگاتار تکمیل کی اہلیت رکھتاہے تاکہ مختلف شعبوں کو خدمات فراہم کرسکے ، جن میں سوپ اور ڈٹرجنٹس، ہوم اپلائنسز، ڈیری پروڈکٹس، آئس کریم، فوڈ اینڈ بیوریجز، سگریٹس اور تمباکو اور لبریکنٹس وغیرہ شامل ہیں۔ کمپنی کی اپنی لائنر اور فلوٹنگ سپلائیز کے ساتھ ایک عمودی مربوط (Vertically Integrated) کوروگیٹڈ یونٹ کی حیثیت سے پلانٹ کوسپلائی میں تسلسل اور معیار یقینی بنانے کے لیے سبقت حاصل ہے۔ 

کمپنی کا انتظام تمام متعلقہ شعبوں ، مثلاً پروسیس،پیپر ٹیکنالوجی، انجنیئرنگ ، فائنانس ، بزنس مینجمنٹ اور ہیومن ریسورس،میں قابل پروفیشنلز کی ٹیم کے ہاتھوں میں ہے۔کمپنی اپنے افرادی اثاثے کی ترقی کو زبردست اہمیت دیتی ہے اور اپنے پروفیشنلز کو غیرملکی اور مقامی ٹریننگ پروگرامز/ایگزبیشنز/کورسزمیں بھیجنے کے ذریعے ان کی تربیت کا اہتمام کرتی رہتی ہے۔سات پیپر مشینز(PMs )، ایک مکمل کوروگیٹڈ کارٹن مینوفیکچرنگ پلانٹ، انٹیگریٹڈ پلپ ملز( بڑا خام مال گندم کا بھوسا) ، اِن ہاؤس انجنیئرنگ ورک شاپ، کیپٹیو پاور جنریشن پاور پلانٹ اور کیمیکل ہاؤس وغیرہ پر مشتمل پلانٹ ملک کے بڑے کاروباری شہر (لاہور) کے نزدیک162ایکڑ رقبے پر واقع ہے۔

کمپنی کا رجسٹریشن نمبر اور نیشنل ٹیکس نمبر 
رجسٹریشن نمبرK-54/8182 of 1984
CUIN نمبر0012021
نیشنل ٹیکس نمبر 0710009-4
کمپنی کا سمبل CEPB  

ہیڈ آفس کا پتہ
لیکسن اسکوائر بلڈنگ نمبر2
سرور شہید روڈ ، کراچی 74200، پاکستان 

ٹیلیفون نمبر(پی اے بی ایکس):0213-5698000 
فیکس نمبر 0092-21 3568 1163 
ای میل ایڈریس:info@centurypaper.com.pk
ویب سائٹ لن
 : http://www.centurypaper.com.pk
 
   
English Version Top of the Page
   
| Home | Sitemap | Contact | Feedback | Careers | News Reports | News Snaps | Search |
English Version